سرسی:6؍ اکتوبر(ایس اؤ نیوز)پہاڑیوں سے گھرےہوئے اترکنڑا ضلع میں حکومت کے خود مختار ادارے ایمس (آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس ) کالج کا سرسی میں قیام کا مطالبہ لےکر سرسی کے 8اداروں پر مشتمل وفد نے اے سی دفتر کے گریڈ 2 تحصیلدار کو میمورنڈم سونپا۔
وفد کی قیادت کررہے کاشی ناتھ موڑی نے کہاکہ سرسی تعلقہ اترکنڑا ضلع کا تجارتی مرکز اور یہاں کی آبادی 2لاکھ سے زائد ہے۔ یہاں موجود اسپتالوں کو پڑوس کے ساگر، ہانگل، سورب سے کئی مریض علاج کے لئے آتے رہتےہیں، اسی طرح کے کئی وجوہات و سہولیات ہیں جو سرسی میں ایمس کے قیام کا سبب پیش کرتےہیں۔جیوجل کاریا پڑے کے صدر شری نواس ہیبار نے کہا کہ سرسی سمیت ضلع میں کہیں بھی ایک بہتر سہولیات سے آراستہ اسپتال نہیں ہے، زائد یا ضروری علاج کےلئے پڑوسی اضلاع کارخ کرنا مجبور ی ہے، پہاڑی علاقوں سے گھرے ضلع کے عوام کی صحت کے لئے ایک سہولیات سے آراستہ اسپتال کی سخت ضرورت ہے یہی ایمس کے قیام کی طرف اشارہ کرتےہیں ۔
وفد میں جیو جل کاریاپڈے، گرین وشن ٹرسٹ، ضلع یوگ فیڈریشن ، ودیانگر رودربھومی ترقی کمیٹی، انجنئیرس اسوسی ایشن ، کینرا بار بینڈنگ اسوسی ایشن ، تعلقہ گرہا نرمان کارمیکر سنگھ، لیگل ہیلپ فاؤنڈیشن کے عہدیداران شامل تھے۔ اس موقع پر ایم ایم بھٹ، ناگراج بھٹ، ادئیے شیٹھ، پرکاش سالیر، وینکٹیش نائک، مہیش نائک، رمیش بھٹ، وی ایل نائک موجود تھے۔